فیصل آباد، فقید المثال سوشل میڈیا ورکرز کنونشن نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کا بھر پور اظہار ہے،رانا ثناء الله

نواز شریف نے سی پیک اور دیگر میگا پراجیکٹس شروع کئے جو پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،صوبائی وزیر قانون

جمعرات 8 مارچ 2018 22:27

فیصل آباد، فقید المثال سوشل میڈیا ورکرز کنونشن نواز شریف کے بیانیہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ فقید المثال سوشل میڈیا ورکرز کنونشن قائد پاکستان مسلم لیگ ( ن) محمد نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کا بھر پور اظہار ہو رہاہے اور یہی آواز پورے پنجاب اور پاکستان کی ہے ۔ قائد محمد نواز شریف کا بیانیہ پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز ہے اور وہ 2018 ء کے عام انتخابات میں اسی بیانیہ کے حق میں ووٹ دیں گے جس سے عوام کے مسائل حل ہونگے اور پاکستان آگے بڑھ سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک اور دیگر میگا پراجیکٹس شروع کئے جو پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور اگر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو آج پاکستان سب سے آگے ہوتا ۔یہ بات انہوں نے دھوبی گھاٹ میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا کہ مریم نواز شریف قائد پاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے کر نکلی ہیں جس کا مقصد عدل کی بحالی ‘ ووٹ کے تقدس اور عوام کی حاکمیت کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں بھر پور کارکنوں کی بھرپور شرکت نے فیصل آباد کے تاریخی گرائونڈ میں عوام کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ،میں فیصل آباد کے تمام ممبران قومی وصوبائی سوشل میڈیا کی ٹیم سمیت کارکنوں کا شکرایہ ادا کرہوں کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ فیصل آباد میاں نواز شریف سے محبت کرنے والوں شہرہے اور یہ واقع ہی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے