چائینز سمیت تمام غیر ملکی ماہرین اور شہریوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی اولین ذمہ داری ہے، آئی جی پنجاب
جمعرات 8 مارچ 2018 21:58
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ سی پیک ورکنگ سائٹس پر تعینات اہلکاروں کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تعمیری سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور انکی تربیت کے معیار کو مزید موثر بناتے ہوئے موک ایکسر سائسز کا باقاعدگی سے انعقاد بھی یقینی بنایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ایس پی یو فیصل علی رانا ،اے آئی جی لا جسٹکس رائے بابر سعید، اے آئی جی فنانس غازی صلاح الدین، ایس ایس پی ایڈمن ایس پی یو وقاص حسن سمیت ایس پی یو فورس کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی پر مامورفورس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایس پی یو فیصل علی رانا نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور ائیر پورٹ پر ایس پی یو کے سپیشل کائونٹر نے کام کا آغاز کردیا ہے جہاں آنے والے ہر غیر ملکی شہری کے ڈیٹا کے اندراج کے بعد اسے سیکیورٹی کی فراہمی کا عمل شروع ہوجاتا ہے اسی طرز پر دیگر اہم ائیر پورٹس پربھی سپیشل کائونٹرزبنانے کا عمل جاری ہے جنہیں جلد ہی نادرا کے سسٹم کے ساتھ بھی منسلک کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی پراجیکٹس پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے اقدامات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی بہترین ویلفیئر کو یقینی بنانے کیلئے انکے ڈیوٹی کے اوقات کار،معیاری فوڈکی فراہمی، سپورٹس سمیت ریکریشن سرگرمیوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ اہلکار پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیلئے آنے والے تمام غیر ملکی ماہرین اور شہری پاکستانی قوم کے مہمان ہیں لہذا نکی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے افسران اے کیٹیگری کی ورکنگ سائٹس کا جائزہ لینے کیلئے مہینے میں ایک بار فیلڈ وزٹ کولازمی یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.