ڈیلی ویجز ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک بھر پھر احتجاج کاسہارالے لیا،

اسد عمر کی بھی شرکت اساتذہ ایک سال سے سراپا احتجاج ،حکومت مطالبات ماننے کی بجائے وعدے کر کے مکر جاتا ہے،رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اپنے حق کیلئے آواز بلندکرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، احتجاجی شرکاء سے خطاب

جمعرات 8 مارچ 2018 21:37

ڈیلی ویجز ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک بھر پھر احتجاج کاسہارالے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) وفاقی دارلحکومت کے ڈیلی ویجز ملازمین نے ریگول نہ ہونے اور تنخواہوں کی عدام ادائیگی کے خلاف جمعرات کو نیشنل پریس کلب کے باہر ایک بار پھر احتجاج کیا،احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمطالبات کی منظوری اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، احتجاج کی قیادت احسان بنگش، احسان سکندری،ندیم طوری،فہدمعراج،رابعہ وحید ودیگر نے کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اساتذہ ایک سال سے احتجاج کررہے ہیں مگر حکومت ان کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں اوران کے ساتھ وعدے کر کے مکر گئی، اپنے حق کیلئے آواز بلندکرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کا طارق فضل چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طار ق فضل صاحب! آپ ان محسنوں کی دعائوں سے وزیر بنے ہیں، آپ ان کی بددعائیں مت لیں، یہ عہدہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ پانچ سالوں سے مختلف تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، حکومت نے متعدد بار مستقل کرنے کا وعدے کیے پھر مکر گئے جس کی وجہ سے ملازمین کی تشویش میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ شرکاء نے اس موقع پرتعلیم دشمن پالیسیوں کو ختم کرنے،گزشتہ دس سالوں سے کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے اور ملازمین کی گزشتہ بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :