Live Updates

ن لیگ کے ایم این اے خسروبختیار نے جہانگیر ترین کیساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرلی، جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا بھی امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 مارچ 2018 19:49

ن لیگ کے ایم این اے خسروبختیار نے جہانگیر ترین کیساتھ کاروباری شراکت ..
رحیم یار خان (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2018ء) ن لیگ کے ایم این اے خسروبختیار نے جہانگیر ترین کیساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پر تولنا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب خسروبختیار نے جہانگیر ترین کیساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرلی ہے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مخدوم خسرو بختیار اور جہانگیر ترین نے مشترکہ طور پر حمزہ شوگر ملز کو خرید لیا ہے۔ دونوں سیاسی و کاروباری شخصیات کی جانب سے حمزہ شوگر مل 27 ارب روپے میں خریدی گئی ہے۔ جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ اس کاروباری شراکت داری کے بعد اب خسرو بختیار کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا بھی امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات