خواجہ آصف نااہلی کیس: جج کی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 8 مارچ 2018 16:33

خواجہ آصف نااہلی کیس: جج کی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مارچ۔2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق کیس میں ایک جج نے لارجر بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں خواجہ آصف کی نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کی، جس کے بعد بینچ کے سربراہ جسٹس عامر فاروق نے کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا۔

خیال رہے کہ اس لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میں گل حسن اورنگزیب شامل تھے، تاہم جسٹس میاں گل حسن کی معذرت کے بعد اب اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس میں نیا بینچ تشکیل دے گا۔

متعلقہ عنوان :