نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 8 مارچ 2018 16:33

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مارچ۔2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے،اب توہین عدالت کی درخواست کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریرکے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آئین کسی کوضابطہ اخلاق اورقوانین کی خلاف ورزی کرنے کااختیارنہیں دیتا۔عدالت نے سابق وزیرِاعظم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور نوازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل پاکستان سے بھی 19 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے 26 فروری کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔