افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہیں‘ معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 8 مارچ 2018 15:23

افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مارچ۔2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا،افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرایران کے عالمی عدالت جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ دہری شہریت والے ملازمین کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور فیملیز کی دہری شہریت کی معلومات جلد عدالت کو مہیا کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں اور مزید 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا جبکہ معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرایران کے عالمی عدالت جانے کی کوئی اطلاع نہیں.

متعلقہ عنوان :