اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے ،ْ عدالتی حکم

جمعرات 8 مارچ 2018 14:25

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 26 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق جو کچھ کہا وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے جمعرات کو سنایا گیا عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔