شتروگھن سنہا، نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بن گئے

جمعرات 8 مارچ 2018 11:27

شتروگھن سنہا، نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بن گئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) بالی وڈ سیاست دان و اداکار شتروگھن سنہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا نے لند ن میں ہونے والی ’’پولیٹیکل اینڈ پبلک لائف ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں شرکت کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں میں اہم کردار ادا کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کردار کے ساتھ پورا انصاف کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :