گوجرخان، پولیس کی کاروائی، بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 5افراد دھر لئے

دائو پر لگی رقم ،موبائل فون ،موٹرسائیکل اور گاڑی قبضہ میں لے لی

جمعرات 8 مارچ 2018 00:30

گوجر خان ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) پولیس کی کاروائی، بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 5افراد دھر لئے ،دائو پر لگی رقم ،موبائل فون ،موٹرسائیکل اور گاڑی قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی قاضیاں اعزاز عظیم نے پولیس نفری کے ہمراہ چنگا بنگیال سٹاپ کے قریب بٹیروں کی لڑائی پر جوا کی اطلاع پر چھاپہ مار کر پانچ جواریوں مقصود ،اشفاق ،رمضان ، عبدالرحمن اورواجد حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ15سے بیس افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے دائو پر لگی رقم21ہزار 730روپے ،چھ عدد موبائل ،ایک موٹر سائیکل اور ایک کیری ڈبہ قبضہ میں لے لیئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :