ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) قصبہ جنگا تھانہ صدر کے علاقے میں تین نامعلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا اور ان سے رقم بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد شبیر ولددلیل خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور مقتول امجد اقبال ولد غلام حسن بٹیر کا شکار کر کے واپس آرہے تھے اور جب قصبہ جنگا کے قریب غیر آباد جگہ پر پہنچے تو وہاں سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد آئے انہوں نے پستول نکال لیا اور سب کچھ حوالے کرنے کا کہا۔

ڈاکوئوں نے تمام رقم چھین لی اس دوران امجد اقبال نے مزاحمت کی تو انہوں نے فائر مار کر اسے موقع پر ڈھیر کر دیا۔ صدر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جو رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :