چمکیلی دھوپ نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا،موسم کی حدت میں خاطر خواہ اضافہ

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) بدھ کے روز چمکیلی دھوپ نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا اور موسم کی حدت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

درجہ حرارت مجموعی طور پر 28ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 27فیصد رہا۔ 13مارچ تک کبھی دھوپ ،کبھی چھائوں والا موسم رہے اور اس دوران درجہ حرارت 30ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق مارچ کے مہینے میں مزید بارش کا امکان ہے اور سردی کے دوبارہ واپس آنے کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :