یکساں نظام تعلیم ہی فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) یکساں نظام تعلیم ہی فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ تفریق ختم کر کے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ یہ بات چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے بدھ کے روز نائس سکول آف سسٹم ملہال مغلاں کے یوم والدین میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

خطبہ استقبالیہ پرنسپل محمد جہانگیر نے پیش کیا اور بتایا کہ بڑے تھوڑے سے عرصے میں ادارے نے علاقہ لنڈی پٹی کے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ نائس سکول سسٹم میں سالانہ نتائج کیلئے منعقدہ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ٹیبلو شو اور ترانے پیش کیے اور زبردست داد وصول کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر) عبدالقیوم تھے جبکہ ماہر تعلیم پروفیسر (ر) شفیق الرحمان خدا بخش بھوبھڑ ملک عمران اعوان اور کیپٹن (ر) مقبول بیرسٹر وسیم قریشی کے علاوہ سینکڑوں والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :