پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

لاڑکانہ۔ 7مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنیگ نوعیت کے مقدمات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور نشہ آور سوپاریاں برآمد کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دڑی پولیس نے ملزم ماجد چانڈیو کو 3 پاؤ چرس سمیت اور پسٹل سمیت، ولید پولیس نے ملزم محبوب ملانو اور منیر ملانو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ماہوٹا پولیس نے 3 ملزمان کامران آگانی، جمیل عرف بدلو گاد اور محمد علی چاچڑ کو نشی آور سوپاریوں کی 3 کارٹن جبکہ ایئرپورٹ پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں اشتہاری ملزم شعبان شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :