پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی نگرانی اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں،ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

لاڑکانہ۔ 7مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی نگرانی اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں کیونکہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا ڈویژن سے خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ کمشنر نے شکارپور ضلع میں خسرہ کے باعث بچے دم توڑ گئے لیکن اس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور نہ رپورٹ دی گئی ہے، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ہر ضلع میں ایک ہزار سے زائد ہیلتھ ورکر جبکہ ایک سئو سے زائد ویکسینٹر ہیں لیکن پھر بھی صحیح کام نہیں کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ڈویژنل ہیلتھ منجمنٹ کمیٹی اور پولیو کے متعلق ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی پی سی آرز صحیح کام نہیں کررہے، رسورز ہونے کے باوجود افسران اپنے کاموں میں چستی نہیں دکھا رہے جو افسران کام نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی تنخواہیں بند کرکے ان کے خلاف کاروائی کی رپورٹ دی جائے۔

پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے افسران آپس میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے مائکرو پلان ترتیب دی جائے اور لاڑکانہ ڈویزن کے ہر فرد کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی ویکسین کی جائے، افسران کو اپنی ذمہ داریاں خوش اصلوبی سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل ٹارگٹ حاصل کیا جائے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرکے ان کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں۔

اجلاس میں گذشتہ پولیو رائونڈ پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ پولیو مہم کے لیے حکمت عملی طئے کی گئی۔ اس موقع پر 5 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے اپنے اضلاع میں پولیو اور ہیپاٹائٹس کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ہیپاٹائٹس ویکسین کی کمی کی شکایت کی جس پر کمشنر نے یقین انہیں یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ اوز کے نمائندوں، ڈی پی سی آر اسٹاف، ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینیٹرز، ونگ کمانڈر رینجرز لاڑکانہ ڈویزن اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :