محکمہ سندھ اطلاعات سکھر کے آفس میں تعزیتی اجلاس

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

سکھر۔ 7مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) محکمہ سندھ اطلاعات سکھر ڈویژن کے آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹرسید آصف علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میںمحکمہ سندھ اطلاعات کے انفارمیشن آفسیر میر پورخاص غوث بخش پٹھان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے افسران اور عملے کامران احمدپھلپوٹو، غلام رضابھٹی،امان اللہ چنہ،محمد اسلم کھوکھر،ایازعلی قاضی،سارنگ سمیجو،آفتاب شاہ بخاری،عزیزاللہ میمن ،خان محمد سومرو،عبدالحفیظ ناریجو، اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :