جی یو آئی سندھ بھر میں شام کے نہتے مظلوم مسلمانوں کے قتل کے خلاف یوم احتجاج منائے گی

بدھ 7 مارچ 2018 23:40

سکھر۔ 7مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) جی یو آئی سندہ بھر میں شام کے نہتے مظلوم مسلمانوں کے قتل کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مسلمان آپس میں اختلافات ختم کرکے سازشوں کا مقابلا کریں ،شام فلسطین برما سری لنکا کشمیر میں بہتا خون امریکا اور اتحادیوں کے سازشوں کا نتیجا ہے، شام میں جاری بربریت کے خلاف 9 مارچ جمعتہ المبارک کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔

ضلع ہیڈکوارٹر سطح پر احتجاجی مظاہرہ ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ خطبہ جمعتہ المبارک میں علماء کرام مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کرینگے اور خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا ، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :