گوادر بندرگاہ کمرشل بحری جہازوں کیلئے آپریشنل ہوگیا،وفاقی وزیر مملکت برائے میرین ٹائم افیئرز چودھری جعفر اقبال

بدھ 7 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔07مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء)وفاقی وزیر مملکت برائے میرین ٹائم افیئرز چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کمرشل بحری جہازوں کیلئے آپریشنل ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پورٹ پر کمرشل بحری جہازوں روانگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئرمین دوسیتن خان جمالدینی اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چئرمین زانگ باؤ زانگ سمیت دیگر افسران نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے ہفتے میں ایک کمرشل بحری جہاز خام مال لیکر مختلف ممالک کیلئے روانہ ہوگا جس سے مقامی تاجروں سمیت وسط ایشیا کے صعنت کار اور کمپنیاں اپنے مصنوعات کو دوسرے ممالک میں باآسانی سے بھیج سکتے ہیںاس موقع پر کوسکو کمپنی کا پہلا بحری جہاز سی فوڈاور اجناس بھر ے کنٹینر لے کر یو اے ای کیلے روانہ ہوگیا ہے۔