صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہیلتھ انشورنس کیساتھ ان کے روزگار کا تحفظ یقینی بنائیں گے،صوبائی وزیر ماحولیات وانفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی احمدزئی

بدھ 7 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔07مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) صوبائی وزیر ماحولیات وانفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی احمدزئی نے صنعتی شہر حب دورے کے موقع پر ایم ڈی لیڈا نصیر احمد ناصر سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، منیجنگ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو لسبیلہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی ، صنعتی ترقی کے شعبے میں ادارے کی خدمات اور مسائل کے بارے میں بریفنگ دی ، بتایا کہ لسبیلہ میں 200ایکٹر پر مشتمل آئرن سٹی کے قیام ، گڈانی اور اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے زیر غور ہیں تاہم اکنامک کنڈیشن کی وجہ سے ادارے کو مسائل کا سامنا ہے انھوںنے بریفنگ میں بتایا کہ لیڈا میں چار سو سے زائد ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل درپیش ہوتے ہیں ایم ڈی لیڈا نے بتایا کہ یہ ادارہ علاقے کی پسماندگی اور غربت دورکرنے کیلئے قائم کیا گیا، لیڈا کے قیام سے حکومت کو حب کے صنعتی زون سے خطیر ریونیو سالانہ ملتا ہے ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کو منافع بخش بنانے کیلئے ہم نے جو ایس این ای بنائی ہے اس کی منظوری سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی بہتر بلکہ مسائل حل ہونے کیساتھ تیز رفتار صنعتی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمد زئی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے یہ ادارہ اس لئے قائم کیا تاکہ علاقے کی پسماندگی اور لوگوں کی غربت دور ہو لیکن صنعتوں میں ٹھیکیدار ی سسٹم کی وجہ سے محنت کشوں کو انکا جائز مقام نہیں ملتا ہے ہم نے تہیہ کیا ہے کہ صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہیلتھ انشورنس کیساتھ انکے روزگار کا تحفظ یقینی بنائیں اس سلسلے میںچیئرمین انور رونجھو، وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب یوسف بلوچ ، کونسلران نصیر احمد رونجہ ، حاجی محمد عظیم سنیاں ، بابو فیض شیخ اور عبدالستار شیخ پر مشتمل لوکل سطح پر کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو فوکل پرسن کی سربراہی میں صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے جائز بنیادی حقوق اور دیگر ایشوز نمٹانے کیلئے لیڈا کے ساتھ کوآرڈیشن سے کام کرینگے ، تاکہ کوئی صنعت کارکسی بھی مزدوری کی حق تلفی نہ کرسکے ، ایم ڈی لیڈا نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ لوکل کمیٹی مقامی محنت کشوں کی بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے جو سفارشات مرتب کریگی ، لیڈا کے زیر نگرانی چلنے والے صنعتی یونٹس اس پر عملدرآمد کے پابند ہونگے ، صوبائی وزیر نے ایم ڈی لیڈا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان سے لیڈا کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی بیل آئوٹ پیکیج ا لسبیلہ کے تین نڈسٹریل زون اوتھل زیروپوائنٹ ، گڈانی اور آئرن سٹی کی صنعتی ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :