حکومت تعلیمی مسائل کاجائزہ لینے اور صورتحال میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود

بدھ 7 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔07مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں موجود گھمبیر مسائل موجودہ حکومت کی مختصرمدت میں حل کرنا ممکن نہیں تاہم حکومت ان مسائل کاجائزہ لینے اور صورتحال میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ قانون تعلیم کے زیر اہتمام بارہویں لوکل ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے محکمہ میں سیاسی مداخلت کو ختم کیاجائے۔ اس موقع پر موجود یونیسیف کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے امداد فراہم کرنے والے بیرونی ادارے بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لئے جو گرانقدر امداد فراہم کررہے ہیں ہم اس کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ تعلیمی شعبے کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم میں آسامیوں پر بھرتی یونین کونسلوں کی بجائے ضلعی سطح پر کی جانی چاہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم نے اس بات کو خوش آئندہ قرار دیا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کے غیر معمولی دور میں داخل ہورہا ہے اور اس موقع پر ضرورت اس بات کی ہے کہ نئے چیلنجوں کاسامنا کرنے کے لئے تعلیمی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں حکومت کے علاوہ تمام متعلقین کو اپنا اپنا کردار ادا کرناچاہیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ثانوی تعلیم نور الحق بلوچ نے بتایا کہ محکمہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس میں جو کردار ڈونر ایجنسیز کا ہے وہ قابل ستائش ہے محکمہ نے اگلے پانچ سال کیلئے ایجوکیشن سیکٹر پلان پرکام شروع کردیا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور ہم اس سیکٹرپلان پر من وعن عملدرآمد کروائیں گے محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ضروری اس بنیادی اسٹریکچر میں تبدیلی لائی جائے اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدامات بھی ناگزیر ہیں جس پرہر صورت کام کیا جائے گا۔

انہوں نے اس تقریب کے توسط سے حالیہ موسم سرما میں تعلیمی سال شروع ہونے کے حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے تاکید کی کہ وہ بچوں کو اپنے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلہ دیں اور اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونر ایجنسیز کے نمائندوں نے حکومت بلوچستان کی طرف سے محکمہ تعلیم میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور بتایا کہ گلوبل پاٹنر شپ برائے ایجوکیشن کے تحت مزید فنڈ نگ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ محکمہ میں اصلاحات و اسقدکار میں اضافہ کیا جاسکے۔

ڈونر ایجنسیزنے تعلیم کے فروغ کے لئے ہر سطح پر تکنیکی مالی و فنی معاونت کایقین دلایااور تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ گلوبل پاٹنر شپ کے تحت جتنے بھی سکول زیر تعمیر ہیں ان کو اس سال جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں بہت سارے سکولوں کو اپ گریڈکیا جائے گااس موقع پر ڈونر ایجنسیز نے کمیونٹی کی سطح پر مختلف کمیونٹی کے طرف سے امداد و معاونت کی بھی تعریف کی جوکہ ایک نہایت ہی مثبت پیشرفت عمل ہے اور اس طرح کے اقدامات کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :