خضدار‘ کنویں میں گر کر دو بھائی جاں بحق

بدھ 7 مارچ 2018 23:20

ْ خضدار۔07مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) خضدار شہر کے نواحی علاقہ سنی کے مقام پر گٹر کے کنویں میں گرکر دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب سنی کے مقام پر ایک گھر میں واقع گٹر کے کنویں میں ایک شخص محمد اسماعیل ولد غوث بخش قوم ڈایاں زہری گرگیا جسے بچانے کے لیئے اس کا بھائی غلام حیدر ولد غوث بخش ڈایاں نے رسی کی مدد سے کنویں میں اتر گیا لیکن کنویں میں گیس بھر جانے کے بعد دونوں بے ہوش ہو گئے جنہیں لیویز پولیس اور ایف سی نے زندہ نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکے ایک ہی گھر میں افسوس ناک اور دل خراش واقع کے باعث اہل محلہ میں سوگ کا سماں رہا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

متعلقہ عنوان :