پیپلز پارٹی کل سندھ اسمبلی تا کراچی پریس کلب ریلی نکالے گی

بدھ 7 مارچ 2018 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کل (جمعرات) سندھ اسمبلی تا کراچی پریس کلب ریلی نکالے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن نے 8مارچ 2018 کو سہ پہر 3 بجے خواتین کے عالمی دن پر سندھ اسمبلی تا کراچی پریس کلب خواتین کی ریلی بعنوان ’’کارروانِ بینظیر‘‘ کا انعقاد کیا ہے جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپر کریں گی۔