رضا ربانی کی خدمات کو اپوزیشن بھی تسلیم کرتی ہے، سینیٹ انتخابات میں بہت سے اراکین نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا، قمر زمان کائرہ

بدھ 7 مارچ 2018 23:09

رضا ربانی کی خدمات کو اپوزیشن بھی تسلیم کرتی ہے، سینیٹ انتخابات میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ رضا ربانی کی خدمات کو اپوزیشن بھی تسلیم کرتی ہے، سینیٹ انتخابات میں بہت سے اراکین نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ رضا ربانی کی خدمات کو اپوزیشن بھی سراہتی ہے، رضا ربانی نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا، چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کا فیصلہ پارٹی کرے گی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان آپس میں ہی دست و گریبان ہیں، بلوچستان میں حکومت کیسے گری یہ سب جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں بہت سے اراکین نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا۔