اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کی مشکوک گاڑی نے اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 مارچ 2018 22:39

اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کی مشکوک گاڑی نے اسلام آباد پولیس کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مارچ2018ء): اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں بھارتی سفارتخانے کی گاڑی نے اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔نامعلوم افراد بھارتی سفارتخانے کی گاڑی وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں کھڑی کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں بھارتی سفارتخانے کی گاڑی نے اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد بھارتی سفارتخانے کی گاڑی وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں کھڑی کر گئے ۔آئی بی کے نوٹس لینے پر اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی اور اس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا جسے بعد ازاں بھارتی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا۔گاڑی کس نے وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں کھڑی کی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔