وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری کی ملاقات

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،ْ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاںہیں ،ْ وفاقی وزیر

بدھ 7 مارچ 2018 23:04

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں قطر کے سفیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری نے بدھ کو وزارت دفاعی پیداوار میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے مہمان کا استقبال کیا اور پاکستان و قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملا قات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ہم دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاںہیں۔

وفاقی وزیر نے خاص طور پر ڈی آئی ایم ڈی ایکس۔ 18 نمائش میں شرکت کی دعوت دینے پر قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد العطیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملا قات کے دوران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری کو جے ایف 17 تھنڈر جہاز کی چیدہ چیدہ خصوصیات کے بارے میں بریف کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مہمان کو پاکستان میں تیار کی جانے والی دفاعی مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ پی او ایف آرڈیننس فیکٹری میں انفنٹری کے آلات، جنگی ساز و سامان تیار کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ ہیوی انڈسٹریز آف ٹیکسلا میں تیار کی گئی سیکورٹی مصنوعات سے قطر کی دفاعی فورسز بھی استفادہ کر سکتی ہیں۔ دونوں اطراف نے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔ وفاقی وزیر نے نومبر 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :