آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف کی ملاقات ،ْپاک فوج کی خطے میں امن کیلئے کاوشوں کو سراہا

خطے میں امن واستحکام لانے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہیں ،ْ اطالوی نیوی چیف ایڈمرل والٹر کی پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کر دار کی تعریف

بدھ 7 مارچ 2018 23:04

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف کی ملاقات ،ْپاک فوج ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف نے ملاقات کرکے پاک فوج کی خطے میں امن کے لیے کاوشوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اطالوی نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے عزم کااظہار بھی کیا گیا۔

اطالوی نیول چیف ایڈمرل والٹرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام لانے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔