قومی کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،آصف زرداری

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خاص اور ایسے مقاصد کے لئے پروگرام بنانا ہے جس سے خواتین کے خلاف امتیاز ختم ہو جائے،عالمی یوم خواتین کے موقع پر پیغام

بدھ 7 مارچ 2018 22:54

قومی  کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،آصف زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں قو می کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خاص اور ایسے مقاصد کے لئے پروگرام بنانا ہے جس سے خواتین کے خلاف امتیاز ختم ہو جائے اور یہ پروگرام ایک خاص وقت میں مکمل کرلینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عزم اور حوصلے سے تقویت لیتی ہے جنہوں نے خواتین کے گرد کھڑی گی گئی شیشے کی دیوار گرا دی اور کبھی بھی خواتین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی آئیڈیالوجی کے نام پر پارٹی کبھی بھی امتیازی سلوک جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی خواتین کا استحصال کرنے کی اجازت دے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی خواتین کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے استحصال اور امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد میں پارٹی ان کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں معاشرے کے کچلے ہوئے طبقات سے پارٹی نے خواتین سینیٹر منتخب کروائی ہیں تاکہ پارٹی کی خواتین کی آزادی کے سیاسی فلسفے کو اجاگر کیا جا سکے۔ سابق صدر نے خواتین کی جانب سے صنفی برابری اور ستحصال کے خاتمے کے لئے جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ ہم ان بہادر خواتین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو خواتین کے حقوق کی خاطر جدوجہد میں شامل رہیں۔ ۔۔ طارق ورک

متعلقہ عنوان :