Live Updates

عمران خان پوری دنیا کی جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جمہوریت کے لئے ووٹ کا وقت آئے تو پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کھوکھلے نعرے اور کھوکھلی تجاویز دیتی ہیں لیکن جب پارلیمنٹ میں یہ تجاویز آتی ہیں تو راہ فرار حاصل کرتی ہیں،

6 نشستیں رکھنے والے 26 ووٹ اور 30 نشستوں والے 44 ووٹ کیسے لیتے ہیں، اس پر سوالات اٹھنے چاہیئںاور اس طرح کی ہارس ٹریڈنگ کرنے والوںکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے وزیر مملکت اطلاعات، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 مارچ 2018 22:44

عمران خان پوری دنیا کی جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جمہوریت کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پوری دنیا کی جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جمہوریت کے لئے ووٹ کا وقت آئے تو پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کھوکھلے نعرے اور کھوکھلی تجاویز دیتی ہیں لیکن جب پارلیمنٹ میں یہ تجاویز آتی ہیں تو راہ فرار حاصل کرتی ہیں، 6 نشستیں رکھنے والے 26 ووٹ اور 30 نشستوں والے 44 ووٹ کیسے لیتے ہیں، اس پر سوالات اٹھنے چاہیئںاور اس طرح کی ہارس ٹریڈنگ کرنے والوںکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرے اوپر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں ہے، ہارس ٹریڈنگ کا الزام ان لوگوں پر ہے جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی ہے، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا میں نے حقیقت بیان کی ہے کہ 6 نشستیں رکھنے والی جماعتیں 26 ووٹ کیسے لیتی ہیںاور 30 نشستوں والے 44 ووٹ کیسے لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے تو حقیقت بیان کی ہے اور اس پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں اور سوالات اٹھنے بھی چاہیئں کیونکہ حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا اور جنہوں نے اس طرح ہارس ٹریڈنگ کی ان کے خلاف پوری طرح کارروائی ہونی چاہیے، جب ارکان پارلیمنٹ پر ایسے الزامات سامنے آتے ہیںتو بطور رکن پارلیمنٹ یہ میرے لئے بھی باعث شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں کھوکھلے نعرے اور کھوکھلی تجاویز دیتی ہیں لیکن جب پارلیمنٹ میں یہ تجاویز آتی ہیں تو راہ فرار حاصل کرتی ہیں ، جمہوریت کے لئے ووٹ کا وقت آئے تو عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں، عمران خان پوری دنیا کی جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جب اپنی جمہوریت کی بات آتی ہے اور پارلیمنٹ کے اندر ووٹ دینے کا وقت آتا ہے یا کوئی تجویز آتی ہے یا اس حوالے سے کسی ترمیم کا وقت آتا ہی تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات