بلاول بھٹو زرداری سے منتخب عوامی نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں ، سیاسی معاملات پر گفتگو

بدھ 7 مارچ 2018 22:41

بلاول بھٹو زرداری سے منتخب عوامی نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں ، سیاسی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بدھ کو بلاول ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے منتخب عوامی نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے سیاسی معاملات اور اپنے حلقے سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں تھرپارکر سے پی پی پی کے ایم پی اے اور ڈویژنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر مہیش ملانی،میر پور خاص سے پیپلز پارٹی کی خاتون ایم پی اے نصرت سلطانہ خواجہ اور دادو سے پی پی کی خاتون ایم پی اے سجیلا لغاری شامل ہیں۔