جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اورمردمعاشرتی ،اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں ،

تمام امور میں برابر کے شریک ہیں ، ان کی شرکت کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا حصول بے حدمشکل ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پیغام

بدھ 7 مارچ 2018 22:38

جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اورمردمعاشرتی ،اقتصادی ترقی میں مساوی ..
کوئٹہ۔07مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اورمردمعاشرتی ،اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں اور تمام امور میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی شرکت کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا حصول بے حدمشکل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو عزت و احترم کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور ان پرہاتھ اٹھانا ہماری قومی روایات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے بلوچستان کی خواتین کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہاں کی عورتوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے مگر کم وسائل اور مواقع ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں رفتہ رفتہ یہاں بھی عورتیں تعلیم اورصحت سمیت مختلف شعبوں میں مردوںکے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دیہی علاقوں کی خواتین میںتعلیم کا تناسب بہتر ہوچکا ہے جس میں مزید اضافہ کی اشد ضرورت ہے۔

گورنر بلوچستان نے توقع ظاہر کی کہ ہماری خواتین معاشرتی اور قومی اقدام کے اندر رہتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا موثر سیاسی ومعاشی کردار ادا کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :