آرمی چیف سے اٹلی کی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

علاقائی سیکورٹی معاملات اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 7 مارچ 2018 22:35

آرمی چیف  سے اٹلی کی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیراڈیلی نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکورٹی معاملات اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور علاقائی امن وسلامتی کیلئے کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا ۔۔

متعلقہ عنوان :