Live Updates

اگر ریحام خان نے ماضی کی باتوں کو چھیڑا تو اس سے الیکشن میں فائدہ تحریک انصاف کا ہی ہوگا: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 7 مارچ 2018 20:42

اگر ریحام خان نے ماضی کی باتوں کو چھیڑا تو اس سے الیکشن میں فائدہ تحریک ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ 2018ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ریحام خان نے ماضی کی باتوں کو چھیڑا تو اس سے الیکشن میں فائدہ تحریک انصاف کا ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی بیان بازی سے تعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سب کا فائدہ تحریک انصاف کو ہی ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ریحام خان ماضی کی باتوں کو چھیڑتی ہیں تو اس سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، بلکہ الیکشن میں اس سب کا فائدہ تحریک انصاف کو حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ جلد اپنی کتاب شائع کرنے والی ہیں جس میں ان کی ماضی کی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات