ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے 20 خودکش حملہ آور ہلاک

بدھ 7 مارچ 2018 21:35

ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے 20 خودکش حملہ آور ہلاک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کے نتیجے میں 20 خود کش حملہ آور مارے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ استاد یاسین بھی مارا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والوں میں اکثریت کا تعلق سوات سے تھا۔