وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کی طلب و رسد اور موسم گرما خاص طور پر رمضان کے دوران بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دستیاب صلاحیت پر بریفنگ دی حکومت کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا، گھریلو، تجارتی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
بدھ 7 مارچ 2018 21:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گھریلو، تجارتی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔دریں اثنا کابینہ نے بجلی کی صورتحال اور آنے والے موسم گرما اور رمضان کے دوران صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس نے توانائی کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ اور سابق وزیرکی کوششوں کو بھی سراہا۔ اجلاس میں ٹرانسمشن، ڈسٹری بیوشن اور بجلی کے واجبات کی وصولی جیسے اشوز کے حل کیلئے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، وفاقی کابینہ نے نادرا کی خدمات صومالیہ کو دینے کے لئے صومالیہ اور حکومت پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) کی منظوری بھی دی۔ اس موقع پر جغرافیکل انڈیکیشن بل 2017ء کی ابتدائی قانون سازی کی منظور دی گئی جو تخلیقی ملکیتی حقوق سے متعلق فورم ہے جو کسی ایک مخصوص خطے سے وابستہ پروڈکٹس کو تسلیم کرتا ہے جس کی خصوصیت یا معیار اسی علاقے سے منسوب ہو،پاکستان کے لئے جغرافیکل انڈیکیشنز میں باسمتی چاول، اجرک اور پشمینہ شال، پشاوری چپل، ٹرک آرٹ، دستکاری، زیورات وغیرہ شامل ہیں۔ کابینہ نے پریزایڈنگ آفیسر، خصوصی کورٹ (بینکوں کے جرائم)، اسلام آباد کی منظوری دی۔ کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسزکے اجلاس منعقدہ22 فروری 2018 اور کابینہ کمیٹی برائے پرائویٹائزیشن کے اجلاس منعقدہ 16فروری کی سفارشات کی منظوری دی۔ کابینہ نے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے نابالغوں کو سگریٹ کی فروخت کی ممانعت کے قانون 2010میں ترمیم کے ذریعے کھلے سگریٹوں کی فروخت پر پابندی کی بھی منظوری دی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کابینہ کو کپاس کی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی، کابینہ نے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی اور کپاس سے متعلقہ معاملات کو وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اور تحقیق کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.