میمو گیٹ سکینڈل، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا منظور کر لی

حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پانچ روز کی مہلت ،سماعت 15 روز تک ملتوی

بدھ 7 مارچ 2018 20:50

میمو گیٹ سکینڈل، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور  ڈی جی ایف آئی اے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) میمو گیٹ سکینڈل میں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پانچ روز کی مہلت دے دی، بدھ کے روز سرلیم کورٹ میں میموگیٹ کیس کی سماعت کے دواران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حیسن حقانی کو واپس لانے کے لیے کیا اقدامات ہوئی ، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،چیف جسٹس نے پوچھا ابھی تک مقدمے کا اندراج کیوں نہیں ہوا ،اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مقدمے کے اندراج کے لیے 5 روز کا وقت دے جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظورکرلی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا مقدمے میں تاخیر کی وجہ کیا ہی ڈی جی ایف آئی اے نے کہا مقدمے کے اندراج کیلیے پانچ دن دہے جائیں۔عدالت نے ڈی جی ایف ایف آئی اے کی استدعا منظور کر لی۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بتائیں حسین حقانی کی واپسی کیلئے کیا، اقدامات ہوئے۔ کیس کی سماعت 15 روز تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :