ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر

قوم 23 مارچ کو 78 واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے ،ْمیجر جنرل آصف غفور

بدھ 7 مارچ 2018 17:37

ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے ،ْ ڈی جی آئی ایس ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائی گی جس کیلئے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے عروج پر پہنچ گئیں ،ْیوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ بھی کی جائے گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 78 ویں ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ قوم 23 مارچ کو 78 واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا دوسرانام ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر پرامن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔