نیب نے کا ایک اور بڑا قدم ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

نیب کی خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پرانکوائری شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 مارچ 2018 17:15

نیب نے کا ایک اور بڑا قدم ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیخلاف کاروائی کا ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ 2018ء) : نیب نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات شروع کردیں،خواجہ آصف کیخلاف جانچ پڑتال کافیصلہ مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات پرکیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیرخارجہ خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پرانکوائری کاحکم دے دیا ہے۔ترجمان نیب کاکہنا ہے کہ ترجمان نیب کاکہناہے کہ خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات قانون کے مطابق کی جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ خواجہ آصف سے مئوقف لیا جائے گااور قانون کے مطابق حتمی کاروائی کافیصلہ بھی کیاجائے گا۔