سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘ماڈل سائرہ کبیر

بدھ 7 مارچ 2018 16:47

سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘ماڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2018ء) اداکارہ وماڈل سائرہ کبیر نے کہا ہے کہ سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘میں زندگی کوبھرپور طرح سے گزارنے کی عادی ہوں‘شوبز میں آگے بڑھانے کیلئے شارٹ کٹ نہیں محنت کا راستہ ہی اپنا?ں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سائرہ کبیر نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئرکاآغاز ٹی وی کمرشل سے کیا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا میں سکول و کالج میں لائق سٹوڈنٹس میں شمار ہوتی۔انہوں نے کہا کہ والدین نے چھوٹی عمر میں میری شادی کردی میر ے شوہر محبت کرنے والے شخص ہیں میری تمام توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل پر مرکوز ہے بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :