پیپلزپارٹی رضا ربانی کوچیئرمین سینیٹ نامزدکرےتوحمایت کریں گے،نوازشریف

نوازشریف کی تجویزپرمولانا فضل الرحمن ،محمود اچکزئی اورمیرحاصل بزنجوکا اتفاق،سیاسی صورتحال اوربلوچستان کےآزادسینیٹرزسےرابطوں پر بھی تبادلہ خیال،اپنے اتحادیوں کوہمیشہ کی طرح ساتھ لیکرچلیں گے۔اتحادی جماعتوں کااجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 مارچ 2018 16:29

پیپلزپارٹی رضا ربانی کوچیئرمین سینیٹ نامزدکرےتوحمایت کریں گے،نوازشریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور دپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اتحادیوں کا اجلاس بلا لیا،اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے آج اسلام آباد میں اپنے حکومتی اتحادیوں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، بلوچستان سے محمود اچکزئی اور میر حاصل بزنجو نے ملاقات کی۔

تینوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کوملاقات کیلئے نوازشریف نے خصوصی دعوت دی۔اس موقع پراجلاس میں چیئرمین مسلم لیگ ن راجا ظفرالحق اور پرویز رشید نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر نوازشریف نے سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے مشترکہ امیدوار لانے تجویز پیش کی۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے تجویز دی کہ رضا ربانی کی نامزدگی پرپیپلزپارٹی کوسپورٹ کریں گے۔پیپلزپارٹی کی طرف سے رضا ربانی کوبطورچیئرمین سینیٹ نامزد کیاگیاتوحمایت کی جائے گی۔

جس پرتینوں نے جماعتوں کے سربراہان نے نوازشریف کے ساتھ ملکرمتفقہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بنانے پراتفاق کیا۔حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلوچستان میں آزاد سینیٹرزکے ساتھ رابطے کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کوہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر چلیں گے۔