چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نواز شریف کو بڑی حمایت مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 مارچ 2018 15:29

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نواز شریف کو بڑی حمایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2018ء) : چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کافی کوشاں دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین سینیٹ سے متعلق ناموں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے راجہ ظفرالحق کا نام دئے جانے کا امکان ہے۔

محمود اچکزئی نے نواز شریف سے ملاقات میں ان کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کروادی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ چئیرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا جبکہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدوں کے لیے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔