مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 مارچ 2018 14:18

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ رضا حیات ہراج این اے 156 خانیوال سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔