نہال ہاشمی کی توہین عدالت نظر ثانی اپیل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت
عدالت نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کر دیا، وکالت کا لائسنس معطل
سمیرا فقیرحسین بدھ 7 مارچ 2018 13:32
(جاری ہے)
مجھے ٹریفک جام میں وکلا مل گئے تھے ، میں نے وکلا سے کہا کہ جیل میں لوگ گالیاں دیتے تھے۔
میں ذہنی طور پر ڈسٹرب تھا ۔ میرا سمئلہ یہ ہے کہ میں ہائپر ہو جاتا ہوں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بس یہی سب کا وطیرہ بن چکا ہے۔ پہلے آپ نے کہا تھا میں روزے سے تھا ، اب آپ کہہ رہے ہیں میں ڈسٹرب تھا ۔نہال ہاشمی نے کہا کہ میں نے وہ الفاظ دوہرائے جو جیل میں قیدی کہہ رہے تھے ، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ یہ میرے الفاظ نہیں ہیںمیں عدالت کا حصہ ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ آپ کی وکالت کا لائسنس معطل کر دیں۔ آج آپ کو کالے کوٹ میں دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے۔آپ نے بیان میں گالیاں دیں ۔ نہال ہاشمی نے کہاکہ میں ندامت کا اظہار ہوں۔یہ میرے الفاظ نہیں ہیں میں ایکٹنگ کر رہا تھا ، لوگوں کے جذبات دیکھ کر میں نے ایکٹنگ کی۔ نہال ہاشمی کے اس بیان پر عدالت میں قہقہہ لگا ۔ چیف جسٹس نے کہا کر کیا ہم بے غیرت ہیں؟ میں آپ کو معاف نہیں کر سکتا ، مجھے معلوم ہے آپ کو کتنی شرمندگی ہو رہی ہے۔ کیوں نہ آپ کو اور بار کونسل کو نوٹس جاری کیاجائے۔جس کے بعد عدالت نے توہین عدالت پر نہال ہاشمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے شخص کو وکالت کو حق نہیں ہے۔ ایسے بندے کی وکالت کے شعبے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نہال ہاشمی نے عدالت سے کہا کہ میرا لائسنس معطل نہ کریں۔ میرے بچے بھوکے مر جائیں گے، میں عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میں جلدی ہائپر ہو جاتا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بطور چیف جسٹس غصہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جس کو خوش کرنے کے لیے آپ نے یہ بیانات دیے وہ اب یہ معاملہ دیکھیں۔، جن کے لیے گالیاں دیتے ہیں وہ بندوبست کر دیں گے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ میں کلمہ پڑھتا ہوں میں بابا رحمت کو نہیں جانتا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نہال ہاشمی کو ان کے بیانات کی ویڈیوز اور ٹرانکرپٹ فراہم کی جائیں۔ تمام بار کونسلز کو بھی نوٹسز جاری کیے جائیں، بار کونسل سے ہی پوچھ لیتے ہیں کہ کیا ایکشن لیں؟ بار کونسل نے جو بھی کرنا ہے اپنے طور پر کر لے۔ بار کونسل نے فیصلہ کرنا ہے کہ ادارے کو بچانا ہے یا بھائی کو۔چیف جسٹس کے حکم پر عدالت کی جانب سے بار کونسل کے وائس چئیرمین کوبھی نوٹس جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت پر نہال ہاشمی سے پیر تک جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.