پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا

بدھ 7 مارچ 2018 00:50

․ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب موجود تھا جسے پاک فوج نے مار گرایا۔پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھا جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج کی جانب سے تباہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :