گوجرخان، نئی حلقہ بندیوں میں قانون گو حلقہ سکھو کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10راولپنڈی 5میں شامل کر دیا گیا

بدھ 7 مارچ 2018 00:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) نئی حلقہ بندیوں میں قانون گو حلقہ سکھو کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10راولپنڈی 5میں شامل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قانون گو حلقہ سکھو میں یو سی منگھوٹ،کرنب الیاس ،یوسی سکھو اور یو سی جھونگل کا کچھ علاقہ شامل ہے،قبل ازیں یہ علاقہ سابق حلقہ پی پی 4میں شامل تھا،صوبائی حلقے کے دیگر علاقوں میں راولپنڈی تحصیل کے قانون گو حلقے ساگری، بسالی، ادھوال، چکری اور سہال شامل ہیں۔

اوراس صوبائی حلقہ کی کل 367139ہے،قانون گو حلقہ سکھو کا یہ علاقہ بدستور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58(سابق این اے 51)میں شامل رہے گا، این اے 58میں پوری تحصیل گوجر خان اور تحصیل راولپنڈی کا قانون گو حلقہ ساگری شامل کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اس حلقہ کی ٹوٹل آبادی776450ہے۔

متعلقہ عنوان :