گوجرخان، موضع جھماٹھ کی روڈ کا درینہ مسئلہ بالآخر محکمہ او جی ڈی سی ایل نے حل کر دیا

بدھ 7 مارچ 2018 00:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) موضع جھماٹھ کی روڈ کا درینہ مسئلہ بالآخر محکمہ او جی ڈی سی ایل نے حل کر دیا۔

(جاری ہے)

عرصہ 50سال سے پختہ نہ ہونے والی سڑک محکمہ او جی ڈی سی ایل نے ایک کروڑ کی کثیر رقم سے اس روڈ کو پختہ کر دیا موضع جھماٹھ کے مکینوں نے مسہ کسوال فیلڈ میں موجودہ CBAممبران راجہ جہانگیر جوائنٹ سیکریٹری ، مرزا جہانگیر کیمپ چیئرمین اور ایم مطلوب جنجوعہ کی طرف سے موضع جھماٹھ کا روڈ پختہ کرنے پر ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا۔