گوجرخان ، سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

بدھ 7 مارچ 2018 00:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) گوجرخان سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،خاتون سے موٹرسائیکل سوار پرس چھین کر فرارہوگیاتفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر4کی رہائشی مسماة ش نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات وہ اپنی نند کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے ہائوسنگ اسکیم نمبر1جارہی تھی ڈی ایس پی آفس کے پاس ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکا قریب سے گزرتے ہوئے میرا ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا جس میں میرے طلائی زیورات ایک عدد سیٹ ایک طلائی انگوٹھی جبکہ نقدرقم سات ہزار روپے موجود تھی پولیس تھانہ گوجرخان نے درخواست پر تفتیش شروع کر دی ہے۔