پی ایس ایل،آندرے فلیچر نے سب سے بڑا چھکا لگا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 مارچ 2018 00:01

پی ایس ایل،آندرے فلیچر نے سب سے بڑا چھکا لگا دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین بلے باز آندرے فلیچر نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا سب سے لمبا چھکا لگا دیا ہے ۔ دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو ملتان سلطانز نے جیت کیلئے 184رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے اننگزکا آغاز کیا ۔ ملتان کے دراز قد فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے پہلے اوور میں فلیچر نے انہیں مڈ وکٹ باﺅنڈری سے باہر114میٹر لمبا چھکا لگایا ،یہ رواں سال پی ایس ایل کا سب سے بڑا چھکا ہے ، اس سے قبل کراچی کنگز کے جو ڈینلی نے 104میٹر کا چھکا لگایا تھا ،لاہورقلندرز کے فخر زمان بھی 102میٹر لمبا چھکا لگا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :