صحرائے نیواڈا میں اتنی کاریں کیوں اُگی ہوئیں ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 مارچ 2018 23:53

صحرائے نیواڈا میں اتنی کاریں کیوں اُگی ہوئیں ہیں؟
جنوبی نیواڈا میں گولڈ فیلڈ کے قریب یو ایس روٹ 95 سے چند منٹ کے فاصلے پر  کاریوں، ٹرکوں اور ویگنوں کا  جنگل ہے۔ اس عالمی کار جنگل میں  تقریباً 40 کاریں، ٹرک اور ویگنیں  صحرا میں اس طرح کھڑی کی گئیں ہیں، جیسے وہ ریت سے اُگی  ہوں۔
ان کاروں کی خاص بات اُن پر بنے فن کے شاہکار ہیں۔ اس جگہ آنے والے فنکاروں پر کسی قسم کی  پابندی نہیں۔ وہ چاہیں تو کسی بھی کار پر نقش نگار بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تخلیق کار چاڈ سورگ کا کہنا ہے کہ2013 میں گولڈ فیلڈ چھوڑنے سے پہلے انہوں نے گاڑیوں پر بہت سے شاہکار بنائے تھے، اس کے بعد بہت سے دوسرے فنکاروں نے اپنا کام دکھایا اور آرٹ میں نئی اور مختلف تخلیقات سامنے آئیں۔
کاروں کے اس جنگل میں  رنگ برنگی پینٹ شدہ گاڑیوں کو صحرا کی ریت میں جگہ جگہ ابھرا ہوا دیکھنا بذاتِ خود ایک نہایت دلکش منظر محسوس ہوتا ہے۔ یہاں آنے والے سیاح مختلف فنکاروں کی پینٹنگز کو دیکھ کر داد دیتے ہیں۔
گولڈ فیلڈ، نیواڈا کا شمار کسی  زمانے میں امیر ترین شہروں میں ہوتا تھا۔
صحرائے نیواڈا میں اتنی کاریں کیوں اُگی ہوئیں ہیں؟