پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

muhammad ali محمد علی منگل 6 مارچ 2018 23:46

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 مارچ2018ء) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر غیر قانونی طریقے سے جاسوس ڈرون کے ذریعے لائن آف کنٹرول کی جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تاہم پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ یہ ایک برس کے دوران چوتھا موقع ہے جب بھارت نے جاسوس ڈرون کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے ڈرون مار گرایا۔ ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر مار گرایا گیا۔