گوادر اور سی پیک ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں گوادر کی ترقی اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

منگل 6 مارچ 2018 23:16

گوادر اور سی پیک ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں گوادر کی ترقی اور ..
کوئٹہ۔06مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر اور سی پیک ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں گوادر کی ترقی اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گا ۔یہ بات انہوں نے منگل کے روزیہاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے توقع ظاہرکی کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے جاری منصوبوں کیلئے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنڈز کا اجراء جلد ازجلد کریگی جس سے وفاق کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کے ذہن میں اٹھنے والے شکوک و شبہات ختم ہوجائیں گے اور بلوچستان میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔انہوں نے کہا ہم عوام کے خادم ہیںاور بلوچستان کی ترقی ،خوشحالی اورحقوق پر کسی قسم کوئی سودا بازی نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :